4 نومبر 2024 - 10:54
آپریشن طوفان الاقصی کے آغاز سے اب تک 1802 صہیونیوں کی ہلاکت

اسرائیل انشورنس آرگنائزیشن نامی ایک صہیونی ادارے نے اعتراف کیا ہے کہ سات اکتوبر 2023 سے اب تک 1802 صہیونی ہلاک ہوچکے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اسرائیل انشورنس آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن طوفان الاقصی اور اس کے بعد 902 صہیونی آبادکاراورمتعدد افسران سمیت 900 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

صہیونیوں کی ہلاکت کے یہ اعداد وشمار ایسی حالت میں جاری ہوئے ہیں کہ جنگ کے آغاز سے اب تک صہیونی فوجیوں اور آباد کاروں کی ہلاکتوں کے اعداد وشمار کے حوالے سے صہیونی حکومت نے سخت ترین سینسرشپ نافذ کر رکھا ہے۔

غاصب صہیونی فوج بھی اپنے اہلکاروں کا حوصلہ پست ہونے سے بچانے کے لئے محاذ مقاومت کے مجاہدین کے ساتھ لڑائی میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی صحیح تعداد صیغۂ راز میں رکھتی ہے  اور ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد بہت کم کرکے بتاتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔

110